احمد آباد،یکم اگست(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)راجیہ سبھا کے انتخابات گجرات میں پہلی بار نوٹا (نون آف دی ایبو)کا اختیار ممبران اسمبلی کو استعمال کرنے کے لئے دیا جائے گا۔دراصل سپریم کورٹ کی گائڈلائن کے مطابق الیکشن کمیشن گجرات میں بھی راجیہ سبھا کے انتخابات میں 5ویں متبادل کے طور پر نوٹا کو رکھیں گے۔غور طلب ہے کہ تیسرے آپشن کے طور پر بی جے پی نے بلونت سنگھ راجپوت کو کانگریس امیدوار احمدپٹیل کے سامنے اتارا ہے۔دراصل سپریم کورٹ کی ہدایات کے مطابق کوئی بھی رکن اسمبلی اپنے پارٹی کے ذریعے دیئے گئے وہپ کی اگر مخالفت کرتا ہے یا پھر کراس ووٹنگ کرتا ہے تواسے6سال کے لیے انتخاب لڑنے پر پابندی لگا دی جاتی ہے۔ایسے میں نوٹا ایک ایسا آپشن ہے جسے اپنانے پر ممبر اسمبلی کو صرف پارٹی اپنی طرف سے باہر کر سکتی ہے، لیکن اس پر الیکشن لڑنے کے لئے کوئی پابندی نہیں لگ سکتی ہے۔بی جے پی کی حکمت عملی اور ان کے اختیارات کانگریس امیدوار احمد پٹیل کے لئے ہار کا سبب بن سکتا ہے،جس کا سیدھا فائدہ بی جے پی امیدوار بلونت سنگھ راجپوت کو ہوگا۔آپ کو یاد دلا دیں کہ الیکشن کمیشن نے 2013میں اس سلسلے میں ہدایات جاری کی تھی۔کانگریس کے ڈی وینکٹیشور راؤ ایسے پہلے ممبر اسمبلی تھے،جنہوں نے سال 2014میں آندھرا پردیش میں راجیہ سبھا انتخابات کے دوران نوٹا کا استعمال کیا تھا۔نوٹا امیدواروں کے نام کے بعد قیمت ہوتی ہے۔